تعلیم اور علم کا فرق

ہمارے معاشرے نے تعلیم کو صرف ایک کاروبار اور ڈگری کو صرف پیسے کمانے کے ذریعے میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے لوگوں کو پڑھنا تو سکھا دیا، لیکن سوچنا نہیں سکھایا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اعلی ڈگریوں والے افراد کے رویوں میں شدید تعصب، تنگ نظری اور جہالت نظر آئے گی، جبکہ کسی ان پڑھ یا کم پڑھے لکھے کے پاس آپ کو وسعت ظرف اور انسانیت مل جائے گی۔ ڈگری انسان کو گفتگو کا طریقہ تو سکھا سکتی ہے، لیکن لہجے کی نرمی اور دوسروں کی رائے کا احترام صرف اندرونی شعور سے آتا ہے۔ جب علم کا مقصد صرف پیسہ اور عہدہ بن جائے، تو معاشرہ دانشوروں سے نہیں، بلکہ پڑھے لکھے جاہلوں سے بھر جاتا ہے۔

خاک زادہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعلیم اور علم کا فرق