لوگ جیسے دکھائی دیتے ہیں، ویسے ہوتے نہیں

ہم انسانوں کو اکثر ان کے لباس، گفتگو، مسکراہٹ اور ظاہری رویے سے پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسان کی اصل شخصیت ان چیزوں سے کہیں زیادہ گہری ہوتی ہے۔ جو شخص ہر وقت مسکراتا دکھائی دیتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ اندر سے بھی خوش ہو، اور جو شخص خاموش رہتا ہے ضروری نہیں کہ اس کے دل میں احساسات نہیں۔ ہر انسان اپنے اندر ایک ایسی دنیا لیے پھرتا ہے جس سے دوسرے لوگ مکمل طور پر واقف نہیں ہوتے۔ اسی لیے کسی کو صرف اس بنیاد پر سمجھ لینا کہ وہ ہمیں جیسا دکھائی دے رہا ہے، اکثر وہ اندازہ ہماری غلطی بن جاتا ہے۔ انسان کو جاننے کے لیے اس کے ظاہری رویے سے آگے دیکھنا پڑتا ہے، اور شاید یہی وہ چیز ہے جس کی ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ کمی ہے۔

خاک زادہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top