Latest posts

  • ہر مسکراہٹ کے پیچھے خلوص نہیں ہوتا

    انسانی رویّوں کی سب سے پیچیدہ حقیقت یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو ہمارے سامنے مسکراتا ہے، ضروری نہیں کہ ہمارے لیے اچھا بھی سوچتا ہو۔ کچھ لوگ تعلقات کو خلوص سے نبھاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنے مفاد کے لیے اپنائیت کا لباس اوڑھ لیتے ہیں۔ اُن کے الفاظ میں محبت، لہجے میں…

    Read more

  • انسان کی قدر اس کی موجودگی میں کیوں نہیں ہوتی

    انسان کی فطرت بھی عجیب ہے۔ جو چیز آسانی سے میسر ہو، اُس کی اہمیت کم محسوس ہونے لگتی ہے، اور جو چیز ہاتھ سے نکل جائے، اُس کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگوں کو کسی کی اہمیت اُس کے چلے جانے کے بعد سمجھ آتی ہے۔ پھر…

    Read more

  • زوال پذیر معاشرہ

    ہم ایک ایسے دور میں سانپ اور سیڑھی کا کھیل کھیل رہے ہیں جہاں انسانی رویوں کی گہرائی بلکل ہی ختم ہو چکی ہے۔ لوگ دلوں کے بجائے دماغ سے رشتوں کو نبھاتے ہیں اور یہی ہمارے دور کا سب سے بڑی حقیقت ہے۔ ہم نے لفظوں کی خوبصورتی کے پیچھے خلوص کو ہمیشہ کے…

    Read more

  • ہمارے معاشرے کا بد ترین المیہ

    آج کا انسانی معاشرہ ترقی کی راہوں پر زور و شور سے گامزن ہے، لیکن اخلاقی اور روحانی طور پر بہت زیادہ زوال کا شکار ہے۔ ہمارے ماحول کی سب سے تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کی قدر و قیمت کا معیار اس کے اخلاق کے بجائے اس کی صورت اور معاشی…

    Read more

  • غیبت، پیٹھ پیچھے باتوں کا ظاہر

    معاشرے میں سب سے عام اور سب سے خطرناک رویوں میں سے ایک غیبت ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے سامنے مسکراتے ہیں،ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں، اور دوست ہونے کا مظاہرہ کرتے ہیں، مگر جیسے ہی وہ شخص وہاں سے جاتا ہے، باتیں بدل جاتی ہیں۔ اس کی خامیوں، غلطیوں، اور ذاتی معاملات پر…

    Read more

  • جو ہمیں جانتے تھے

    کبھی کبھی انسان کو دوسروں کی باتیں اتنی تکلیف نہیں دیتیں جتنی اُن لوگوں کی خاموشی اور رویّہ دکھ دیتا ہے جو اسے قریب سے جانتے ہیں۔ جن لوگوں نے آپ کے ساتھ وقت گزارا ہو، آپ کی طبیعت دیکھی ہو، آپ کی سوچ سمجھی ہو اور آپ کے مزاج کے اتار چڑھاؤ سے واقف…

    Read more

  • حسد اور ایک خاموش مقابلہ

    معاشرے میں حسد ایک ایسا رویہ ہے جو ہمیشہ چھپا رہتا ہے مگر اثر بہت گہرا ڈالتا ہے۔ لوگ کھل کر حسد کا اظہار نہیں کرتے، بلکہ اسے خاموشی سے اپنے اندر جمع کیے رکھتے ہیں۔ کسی کی کامیابی پر مسکراہٹ تو اپنے چہرے پر لے آتے ہیں، مگر اندر سے بے چین ضرور ہو…

    Read more

  • خاندانی رشتوں کی خاموش تلخی

    خاندان کو معاشرے میں سب سے مقدس رشتہ قرار دیا جاتا ہے، مگر حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے۔ بہت سے گھروں میں محبت کے نام پر کنٹرول ہوتا ہے، خیال رکھنے کے نام پر ذہنی دباؤ ہوتا ہے، اور اپنائیت کے نام پر خاموشی ہوتی ہے۔ والدین اولاد سے توقعات رکھتے ہیں جو کبھی…

    Read more

  • ظاہری چہرے کی قید اور اندرونی خالی پن

    انسان جب معاشرے میں قدم رکھتا ہے تو اسے آہستہ آہستہ یہ سکھایا جاتا ہے کہ اصل چہرہ دکھا کر نہیں چلنا ۔ چہرے پر مسکراہٹ لازمی ہے،لہجے میں نرمی ضروری ہے، اور اپنی تکلیف کو چھپانا بہادری سمجھا جاتا ہے۔ لوگ صبح اٹھتے ہی ایک ایسا چہرہ اپنا لیتے ہیں جو ان کا نہیں…

    Read more

  • تلخ حقیقت

    معاشرے کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ آجکل زیادہ تر رشتے محبت یا خلوص پر مبنی نہیں ہیں، بلکہ ذاتی مفاد پر قائم ہوتے ہیں۔ جب تک آپ کسی کام آتے رہیں گے، تو لوگ آپ کے قریب رہیں گے، آپ کی تعریف بھی کرتے رہیں گے، اور آپ کو اپنا بھی مان…

    Read more

  • زندہ درگور انسانیت

    ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں انسان کی زندگی کی قیمت کسی ہسپتال کے کاؤنٹر پر جمع ہونے والے بل سے طے ہوتی ہے۔ جب کوئی حادثہ یا بیماری کسی غریب پر نازک وقت لاتی ہے، تو مسیحا کہلانے والے اداروں کی پہلی ترجیح مریض کی نبض سنبھالنا نہیں، بلکہ اس کے…

    Read more

  • معاشی خوف اور تخلیقی صلاحیتوں کا قتل

    ہم ایک ایسے مالیاتی نظام اور معاشی خوف میں جکڑے ہوئے ہیں جہاں ہر انسان صرف “بقا” کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جب انسان کا پورا دن صرف روٹی، کپڑا اور بل ادا کرنے کی فکر میں گزر جائے، تو اس کے اندر کی تخلیقی صلاحیت، اس کی سوچنے کی طاقت اور اس کے بڑے…

    Read more

  • کمزور اور طاقتور کا انصاف

    اس معاشرے کا ڈھانچہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ قانون کی گرفت صرف اس کے لیے ہے جس کے پاس اپنا دفاع کرنے کے لیے وسائل کم ہیں یا ہیں ہی نہیں۔ ایک عام انسان سے چھوٹی سی غلطی بھی ہو جائے تو اسے اخلاقیات اور آئین کے تمام اسباق یاد دلا کر…

    Read more

  • وقت کی بے قدری اور زوال پذیری

    ہم ایک ایسے ماحول میں سانس لے رہے ہیں جہاں لوگ دوسرے انسانوں کے وقت، محنت اور زندگی کی کوئی قیمت نہیں سمجھتے۔ ہم دوسروں سے تو یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ایک اشارے پر حاضر ہوں، لیکن جب ان کا وقت اور طاقت ختم ہو جاتی ہے، تو ہم اسے ان کا…

    Read more

  • تعلیم اور علم کا فرق

    ہمارے معاشرے نے تعلیم کو صرف ایک کاروبار اور ڈگری کو صرف پیسے کمانے کے ذریعے میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے لوگوں کو پڑھنا تو سکھا دیا، لیکن سوچنا نہیں سکھایا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اعلی ڈگریوں والے افراد کے رویوں میں شدید تعصب، تنگ نظری اور جہالت نظر آئے گی،…

    Read more

  • احساسِ برتری اور خاموش مظلومیت

    معاشرے میں لوگ اکثر دوسروں کی عزت اس لیے نہیں کرتے کہ وہ ان کے اخلاق سے متاثر ہوتے ہیں، بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ وہ ان کے عہدے، طاقت یا دولت سے ڈر سا رکھتے ہیں۔ انسان کی حقیقی فطرت کا امتحان تب ہوتا ہے جب اسے کسی ایسے شخص پر مکمل اختیار…

    Read more

  • معاف کر دینا اور درگزر کرنا

    ہم میں سے اکثر لوگ ماضی کی تلخ یادوں، دوسروں کی زیادتیوں کو سالوں تک اپنے ساتھ لیے گھومتے ہیں۔ کوئی ایک بات یا ایک واقعہ جو اذیت ناک ہو ہمارے ذہن میں گھر کر جاتا ہے اور ہم بار بار اس دکھ کو نہ چاہتے ہوئے بھی یاد کر بیٹھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں…

    Read more

  • فیصلہ کرنے سے پہلے ایک بار سمجھ لیجیے

    ہماری سب سے بڑی معاشرے کے لحاظ سے کمزوری شاید یہ ہے کہ ہم سمجھنے سے پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں۔ کسی نے جواب نہیں دیا تو ہم نے اسے بدتمیز کہہ دیا، کسی نے ملاقات سے انکار کیا تو اسے مغرور سمجھ لیا اور کسی نے تعلق میں فاصلے پیدا کیے تو اسے بے…

    Read more

  • ہر فاصلے کے پیچھے نفرت نہیں ہوتی

    زندگی میں کچھ لوگ ہم سے دور ہو جاتے ہیں اور ہم فوراً یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید ان کے دل میں ہمارے لیے پہلے جیسی محبت نہیں رہی۔ مگر ہر فاصلہ نفرت کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ کبھی انسان اپنی ذمہ داریوں میں الجھ جاتا ہے، کبھی ذہنی تھکن اسے لوگوں سے دور…

    Read more

  • لوگ جیسے دکھائی دیتے ہیں، ویسے ہوتے نہیں

    ہم انسانوں کو اکثر ان کے لباس، گفتگو، مسکراہٹ اور ظاہری رویے سے پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسان کی اصل شخصیت ان چیزوں سے کہیں زیادہ گہری ہوتی ہے۔ جو شخص ہر وقت مسکراتا دکھائی دیتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ اندر سے بھی خوش ہو، اور جو شخص…

    Read more

  • تنقید اور تنقیص میں فرق

    ہمارے معاشرے میں ایک عادت بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، اور وہ ہے دوسروں میں نقص نکالنا۔ ہم اکثر یہ سوچ کر دوسروں کی ذات، ان کے لباس، ان کے کام یا ان کے فیصلوں پر جملے کس دیتے ہیں کہ ہم صرف “اصلاح” کر رہے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ نیت چاہے…

    Read more

  • ہر خاموشی بے حسی نہیں ہوتی

    انسان کی ایک عجیب عادت ہے کہ وہ دوسروں کے رویوں کو چند لمحوں میں سمجھ لینے کا دعویٰ کر لیتا ہے، مگر ان رویوں کے پیچھے چھپے ہوئے حالات کے بارے میں جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ کوئی شخص اگر خاموش طبعیت کا ہو تو ہم اسے مغرور سمجھ لیتے ہیں، کوئی زیادہ…

    Read more

  • دل کی معذوری

    جسمانی یا ذہنی معذوری انسان کی زندگی میں کافی مشکل پیدا کر سکتی ہے، مگر دل کی معذوری اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ وہ شخص جو دوسروں کا درد دیکھ کر بھی بے حس رہے، کسی کمزور کی عزت کو پامال کر کے بھی مطمئن رہے، کسی کے آنسوؤں کو تماشا سمجھے اور کسی…

    Read more

  • سب سے خطرناک منافقت

    سب سے خطرناک منافقت وہ ہے جس میں انسان خود کو منافق سمجھتا ہی نہیں۔ وہ اپنے ہر مفاد کو اصول، اپنی ہر زیادتی کو مجبوری، اپنی ہر سختی کو اپنا حق اور دوسروں کی ہر خامی کو دوسروں کا کردار سمجھتا ہے۔ اسے اپنے رویے میں کوئی خرابی دکھائی نہیں دیتی، کیونکہ اس نے…

    Read more

  • احساس کمتری اور دوسروں کی تذلیل

    معاشرے کی ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔ جو انسان خود اپنے اندر سے مطمئن نہیں ہوتا، وہ اکثر دوسروں کی غلطیاں تلاش کرتا ہے، ان کا مذاق اڑاتا ہے اور انہیں کمتر ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسے…

    Read more

  • مفاد پرستی اور رشتوں کی حقیقت

    انسان کی اصلیت تب سامنے نہیں آتی جب وہ آپ سے فائدہ حاصل کر رہا ہو، بلکہ تب ظاہر ہوتی ہے جب اسے آپ سے مزید کسی فائدے کی امید نہیں رہتی۔ لوگ اکثر رشتوں کو احساس یا محبت کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اپنی ضرورت اور سہولت کے حساب سے قائم رکھتے ہیں۔ جب…

    Read more

  • رشتوں میں حساب کتاب

    جب ہر تعلق میں یہ حساب رکھا جانے لگے کہ میں نے اس کے لیے اتنا کیا، اس نے میرے لیے کیا کیا؟ تو رشتہ آہستہ آہستہ محبت اور احساس سے نکل کر لین دین بن جاتا ہے۔ خلوص کی اچھائی یہی ہے کہ وہ رسید نہیں مانگتی ۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی…

    Read more

  • کسی کی مجبوری کو موقع سمجھنا

    ​کسی معذور یا مجبور انسان کی مجبوری سے اپنا فائدہ اٹھانا اخلاق کی خرابی تو ہے ہی، لیکن سچ پوچھیں تو یہ انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں چھوڑتا۔ جب کوئی اگلا بندہ آگے سے کمزور پڑ جائے، تو اس پر اپنی زبردستی دکھانا کوئی ہیرو پن یا بہادری نہیں ہے۔ اصل بڑا دل اور…

    Read more

  • کسی کی خاموشی کا مذاق مت بناؤ

    معاشرے میں اکثر لوگ کسی کی خاموشی کو اس کی کمزوری یا کم عقلی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ انسان ہمیشہ بلاوجہ خاموش نہیں ہوتا۔ بعض اوقات انسان کے اندر دکھوں کا ایسا طوفان ہوتا ہے جسے بیان کرنے کے لیے الفاظ چھوٹے پڑ جاتے ہیں، اور وہ خاموشی کا سہارا لے…

    Read more

  • آخر میں انسان اپنے ہی رویّوں سے پہچانا جاتا ہے

    وقت گزر جاتا ہے، چہرے بدل جاتے ہیں، عہدے ختم ہو جاتے ہیں، دولت آتی جاتی رہتی ہے، مگر انسان کے رویّے لوگوں کی یاد میں باقی رہتے ہیں۔ کسی کو یہ یاد نہیں رہتا کہ آپ کے پاس کتنی چیزیں تھیں، لیکن یہ ضرور یاد رہ سکتا ہے کہ آپ نے اُس کے کمزور…

    Read more