سب سے خطرناک منافقت

سب سے خطرناک منافقت وہ ہے جس میں انسان خود کو منافق سمجھتا ہی نہیں۔ وہ اپنے ہر مفاد کو اصول، اپنی ہر زیادتی کو مجبوری، اپنی ہر سختی کو اپنا حق اور دوسروں کی ہر خامی کو دوسروں کا کردار سمجھتا ہے۔ اسے اپنے رویے میں کوئی خرابی دکھائی نہیں دیتی، کیونکہ اس نے اپنے لیے ہمیشہ ایک الگ ترازو رکھا ہوتا ہے۔ ہم دوسروں سے وہ اخلاق چاہتے ہیں جن پر خود عمل کرنے کو تیار ہی نہیں۔ انسان کا سب سے مشکل احتساب دوسروں کا نہیں، اپنے آپ کا احتساب ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top