احساس کمتری اور دوسروں کی تذلیل

معاشرے کی ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔ جو انسان خود اپنے اندر سے مطمئن نہیں ہوتا، وہ اکثر دوسروں کی غلطیاں تلاش کرتا ہے، ان کا مذاق اڑاتا ہے اور انہیں کمتر ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسے لوگوں کو اس وقت سکون ملتا ہے جب وہ کسی دوسرے کو اپنے سے کم تر دیکھتے ہیں، کیونکہ اس سے انہیں خود کو بہتر سمجھنے کا احساس ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کا مقصد کسی کی اصلاح کرنا نہیں ہوتا، بلکہ صرف یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ میں تم سے بہتر ہوں

خاک زادہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top