معاشرے کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ آجکل زیادہ تر رشتے محبت یا خلوص پر مبنی نہیں ہیں، بلکہ ذاتی مفاد پر قائم ہوتے ہیں۔ جب تک آپ کسی کام آتے رہیں گے، تو لوگ آپ کے قریب رہیں گے، آپ کی تعریف بھی کرتے رہیں گے، اور آپ کو اپنا بھی مان کے چلتے رہیں گے۔ لیکن جیسے ہی آپ پر کوئی مشکل وقت آئے گا، وہی لوگ خاموشی سے غائب ہو جاتے ہیں، یا پھر آپ سے فاصلہ قائم کر لیتے ہیں۔ حقیقی دوستی اور مخلص تعلق آج نایاب چیزیں بن چکی ہیں۔ اکثر تعلقات صرف لین دین کا ایک خوبصورت لباس پہنے ہوتے ہیں۔ لوگ آپ کو اس وقت تک چاہتے ہیں جب تک آپ ان کے لیے فائدہ مند رہیں۔ جیسے ہی آپ ان لوگوں کو کسی بھی طرح سے بوجھ لگنے لگے تو ان کے رویوں میں سنگین بدلاو آجاتا ہے جس سے آپ اپنے آپ کو ان لوگوں کے سامنے خود کو بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔ یہ تلخ حقیقت ہے کہ آج کے دور میں زیادہ تر رشتے مشروط ہوتے ہیں، بے لوث بہت کم۔