کسی کی مجبوری کو موقع سمجھنا

​کسی معذور یا مجبور انسان کی مجبوری سے اپنا فائدہ اٹھانا اخلاق کی خرابی تو ہے ہی، لیکن سچ پوچھیں تو یہ انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں چھوڑتا۔ جب کوئی اگلا بندہ آگے سے کمزور پڑ جائے، تو اس پر اپنی زبردستی دکھانا کوئی ہیرو پن یا بہادری نہیں ہے۔ اصل بڑا دل اور ظرف تو یہ ہے کہ جب آپ کے پاس کسی کو گرانے کا پورا موقع ہو، تب بھی آپ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے سنبھال لیں۔​دنیا میں پاور والے لوگ تو بہت مل جاتے ہیں، لیکن ایسے لوگ بہت کم ہیں جو طاقت رکھتے ہوئے بھی دل میں نرمی رکھیں۔ انسان اصل میں کیا ہے، یہ اس وقت پتہ نہیں چلتا جب اس کے ہاتھ میں کچھ نہ ہو انسان کی اصلیت تو تب سامنے آتی ہے جب اس کے پاس پورا بس اور اختیار ہو اور سامنے والا بندہ اس کی مدد کا محتاج ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top