جب ہر تعلق میں یہ حساب رکھا جانے لگے کہ میں نے اس کے لیے اتنا کیا، اس نے میرے لیے کیا کیا؟ تو رشتہ آہستہ آہستہ محبت اور احساس سے نکل کر لین دین بن جاتا ہے۔ خلوص کی اچھائی یہی ہے کہ وہ رسید نہیں مانگتی ۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ انسان مسلسل یک طرفہ تعلقات میں خود کو ختم کرتا رہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ محبت میں حساب نہیں ہوتا، مگر شعور ضرور ہوتا ہے۔ انسان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کہاں اس کا خلوص کی قدر ہو رہی ہے اور کہاں اس کی نرمی سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔