دل کی معذوری

جسمانی یا ذہنی معذوری انسان کی زندگی میں کافی مشکل پیدا کر سکتی ہے، مگر دل کی معذوری اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ وہ شخص جو دوسروں کا درد دیکھ کر بھی بے حس رہے، کسی کمزور کی عزت کو پامال کر کے بھی مطمئن رہے، کسی کے آنسوؤں کو تماشا سمجھے اور کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے ، وہ انسان بظاہر تو مکمل نظر آتے ہیں لیکن وہ اندر سے بہت محروم ہوتے ہیں۔ جسم کی کمی انسان کو محتاج بنا سکتی ہے، مگر احساس کی کمی انسان کو انسان ہونے سے محروم کر دیتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top