ہر فاصلے کے پیچھے نفرت نہیں ہوتی

زندگی میں کچھ لوگ ہم سے دور ہو جاتے ہیں اور ہم فوراً یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید ان کے دل میں ہمارے لیے پہلے جیسی محبت نہیں رہی۔ مگر ہر فاصلہ نفرت کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ کبھی انسان اپنی ذمہ داریوں میں الجھ جاتا ہے، کبھی ذہنی تھکن اسے لوگوں سے دور کر دیتی ہے اور کبھی وہ اپنے اندر کی کسی جنگ میں اس قدر مصروف ہوتا ہے کہ کسی سے بات کرنے کی خواہش بھی باقی نہیں رہتی۔ کچھ فاصلے تعلق ختم نہیں کرتے، صرف انسان کو کچھ وقت کے لیے اپنے اندر واپس لے جاتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم خاموشی کو ہمیشہ بے رخی سمجھ لیتے ہیں۔ شاید بعض رشتوں کو ختم ہونے سے زیادہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خاک زادہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top