Blogs

Blogs

ہر مسکراہٹ کے پیچھے خلوص نہیں ہوتا

انسانی رویّوں کی سب سے پیچیدہ حقیقت یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو ہمارے سامنے مسکراتا ہے، ضروری نہیں کہ ہمارے لیے اچھا بھی سوچتا ہو۔ کچھ لوگ تعلقات کو خلوص سے نبھاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنے مفاد کے لیے اپنائیت کا لباس اوڑھ لیتے ہیں۔ اُن کے الفاظ میں محبت، لہجے میں […]

Blogs

انسان کی قدر اس کی موجودگی میں کیوں نہیں ہوتی

انسان کی فطرت بھی عجیب ہے۔ جو چیز آسانی سے میسر ہو، اُس کی اہمیت کم محسوس ہونے لگتی ہے، اور جو چیز ہاتھ سے نکل جائے، اُس کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگوں کو کسی کی اہمیت اُس کے چلے جانے کے بعد سمجھ آتی ہے۔ پھر […]

Blogs

زوال پذیر معاشرہ

ہم ایک ایسے دور میں سانپ اور سیڑھی کا کھیل کھیل رہے ہیں جہاں انسانی رویوں کی گہرائی بلکل ہی ختم ہو چکی ہے۔ لوگ دلوں کے بجائے دماغ سے رشتوں کو نبھاتے ہیں اور یہی ہمارے دور کا سب سے بڑی حقیقت ہے۔ ہم نے لفظوں کی خوبصورتی کے پیچھے خلوص کو ہمیشہ کے […]

Blogs

ہمارے معاشرے کا بد ترین المیہ

آج کا انسانی معاشرہ ترقی کی راہوں پر زور و شور سے گامزن ہے، لیکن اخلاقی اور روحانی طور پر بہت زیادہ زوال کا شکار ہے۔ ہمارے ماحول کی سب سے تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کی قدر و قیمت کا معیار اس کے اخلاق کے بجائے اس کی صورت اور معاشی […]

Blogs

غیبت، پیٹھ پیچھے باتوں کا ظاہر

معاشرے میں سب سے عام اور سب سے خطرناک رویوں میں سے ایک غیبت ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے سامنے مسکراتے ہیں،ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں، اور دوست ہونے کا مظاہرہ کرتے ہیں، مگر جیسے ہی وہ شخص وہاں سے جاتا ہے، باتیں بدل جاتی ہیں۔ اس کی خامیوں، غلطیوں، اور ذاتی معاملات پر […]

Blogs

جو ہمیں جانتے تھے

کبھی کبھی انسان کو دوسروں کی باتیں اتنی تکلیف نہیں دیتیں جتنی اُن لوگوں کی خاموشی اور رویّہ دکھ دیتا ہے جو اسے قریب سے جانتے ہیں۔ جن لوگوں نے آپ کے ساتھ وقت گزارا ہو، آپ کی طبیعت دیکھی ہو، آپ کی سوچ سمجھی ہو اور آپ کے مزاج کے اتار چڑھاؤ سے واقف […]

Blogs

حسد اور ایک خاموش مقابلہ

معاشرے میں حسد ایک ایسا رویہ ہے جو ہمیشہ چھپا رہتا ہے مگر اثر بہت گہرا ڈالتا ہے۔ لوگ کھل کر حسد کا اظہار نہیں کرتے، بلکہ اسے خاموشی سے اپنے اندر جمع کیے رکھتے ہیں۔ کسی کی کامیابی پر مسکراہٹ تو اپنے چہرے پر لے آتے ہیں، مگر اندر سے بے چین ضرور ہو […]

Blogs

خاندانی رشتوں کی خاموش تلخی

خاندان کو معاشرے میں سب سے مقدس رشتہ قرار دیا جاتا ہے، مگر حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے۔ بہت سے گھروں میں محبت کے نام پر کنٹرول ہوتا ہے، خیال رکھنے کے نام پر ذہنی دباؤ ہوتا ہے، اور اپنائیت کے نام پر خاموشی ہوتی ہے۔ والدین اولاد سے توقعات رکھتے ہیں جو کبھی […]

Blogs

ظاہری چہرے کی قید اور اندرونی خالی پن

انسان جب معاشرے میں قدم رکھتا ہے تو اسے آہستہ آہستہ یہ سکھایا جاتا ہے کہ اصل چہرہ دکھا کر نہیں چلنا ۔ چہرے پر مسکراہٹ لازمی ہے،لہجے میں نرمی ضروری ہے، اور اپنی تکلیف کو چھپانا بہادری سمجھا جاتا ہے۔ لوگ صبح اٹھتے ہی ایک ایسا چہرہ اپنا لیتے ہیں جو ان کا نہیں […]

Blogs

تلخ حقیقت

معاشرے کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ آجکل زیادہ تر رشتے محبت یا خلوص پر مبنی نہیں ہیں، بلکہ ذاتی مفاد پر قائم ہوتے ہیں۔ جب تک آپ کسی کام آتے رہیں گے، تو لوگ آپ کے قریب رہیں گے، آپ کی تعریف بھی کرتے رہیں گے، اور آپ کو اپنا بھی مان […]

Blogs

زندہ درگور انسانیت

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں انسان کی زندگی کی قیمت کسی ہسپتال کے کاؤنٹر پر جمع ہونے والے بل سے طے ہوتی ہے۔ جب کوئی حادثہ یا بیماری کسی غریب پر نازک وقت لاتی ہے، تو مسیحا کہلانے والے اداروں کی پہلی ترجیح مریض کی نبض سنبھالنا نہیں، بلکہ اس کے […]

Blogs

معاشی خوف اور تخلیقی صلاحیتوں کا قتل

ہم ایک ایسے مالیاتی نظام اور معاشی خوف میں جکڑے ہوئے ہیں جہاں ہر انسان صرف “بقا” کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جب انسان کا پورا دن صرف روٹی، کپڑا اور بل ادا کرنے کی فکر میں گزر جائے، تو اس کے اندر کی تخلیقی صلاحیت، اس کی سوچنے کی طاقت اور اس کے بڑے […]

Blogs

کمزور اور طاقتور کا انصاف

اس معاشرے کا ڈھانچہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ قانون کی گرفت صرف اس کے لیے ہے جس کے پاس اپنا دفاع کرنے کے لیے وسائل کم ہیں یا ہیں ہی نہیں۔ ایک عام انسان سے چھوٹی سی غلطی بھی ہو جائے تو اسے اخلاقیات اور آئین کے تمام اسباق یاد دلا کر […]

Blogs

وقت کی بے قدری اور زوال پذیری

ہم ایک ایسے ماحول میں سانس لے رہے ہیں جہاں لوگ دوسرے انسانوں کے وقت، محنت اور زندگی کی کوئی قیمت نہیں سمجھتے۔ ہم دوسروں سے تو یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ایک اشارے پر حاضر ہوں، لیکن جب ان کا وقت اور طاقت ختم ہو جاتی ہے، تو ہم اسے ان کا […]

Blogs

تعلیم اور علم کا فرق

ہمارے معاشرے نے تعلیم کو صرف ایک کاروبار اور ڈگری کو صرف پیسے کمانے کے ذریعے میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے لوگوں کو پڑھنا تو سکھا دیا، لیکن سوچنا نہیں سکھایا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اعلی ڈگریوں والے افراد کے رویوں میں شدید تعصب، تنگ نظری اور جہالت نظر آئے گی، […]

Blogs

احساسِ برتری اور خاموش مظلومیت

معاشرے میں لوگ اکثر دوسروں کی عزت اس لیے نہیں کرتے کہ وہ ان کے اخلاق سے متاثر ہوتے ہیں، بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ وہ ان کے عہدے، طاقت یا دولت سے ڈر سا رکھتے ہیں۔ انسان کی حقیقی فطرت کا امتحان تب ہوتا ہے جب اسے کسی ایسے شخص پر مکمل اختیار […]

Blogs

معاف کر دینا اور درگزر کرنا

ہم میں سے اکثر لوگ ماضی کی تلخ یادوں، دوسروں کی زیادتیوں کو سالوں تک اپنے ساتھ لیے گھومتے ہیں۔ کوئی ایک بات یا ایک واقعہ جو اذیت ناک ہو ہمارے ذہن میں گھر کر جاتا ہے اور ہم بار بار اس دکھ کو نہ چاہتے ہوئے بھی یاد کر بیٹھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں […]

Blogs

فیصلہ کرنے سے پہلے ایک بار سمجھ لیجیے

ہماری سب سے بڑی معاشرے کے لحاظ سے کمزوری شاید یہ ہے کہ ہم سمجھنے سے پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں۔ کسی نے جواب نہیں دیا تو ہم نے اسے بدتمیز کہہ دیا، کسی نے ملاقات سے انکار کیا تو اسے مغرور سمجھ لیا اور کسی نے تعلق میں فاصلے پیدا کیے تو اسے بے […]

Blogs

ہر فاصلے کے پیچھے نفرت نہیں ہوتی

زندگی میں کچھ لوگ ہم سے دور ہو جاتے ہیں اور ہم فوراً یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید ان کے دل میں ہمارے لیے پہلے جیسی محبت نہیں رہی۔ مگر ہر فاصلہ نفرت کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ کبھی انسان اپنی ذمہ داریوں میں الجھ جاتا ہے، کبھی ذہنی تھکن اسے لوگوں سے دور […]

Blogs

لوگ جیسے دکھائی دیتے ہیں، ویسے ہوتے نہیں

ہم انسانوں کو اکثر ان کے لباس، گفتگو، مسکراہٹ اور ظاہری رویے سے پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسان کی اصل شخصیت ان چیزوں سے کہیں زیادہ گہری ہوتی ہے۔ جو شخص ہر وقت مسکراتا دکھائی دیتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ اندر سے بھی خوش ہو، اور جو شخص […]

Blogs

تنقید اور تنقیص میں فرق

ہمارے معاشرے میں ایک عادت بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، اور وہ ہے دوسروں میں نقص نکالنا۔ ہم اکثر یہ سوچ کر دوسروں کی ذات، ان کے لباس، ان کے کام یا ان کے فیصلوں پر جملے کس دیتے ہیں کہ ہم صرف “اصلاح” کر رہے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ نیت چاہے […]

Blogs

ہر خاموشی بے حسی نہیں ہوتی

انسان کی ایک عجیب عادت ہے کہ وہ دوسروں کے رویوں کو چند لمحوں میں سمجھ لینے کا دعویٰ کر لیتا ہے، مگر ان رویوں کے پیچھے چھپے ہوئے حالات کے بارے میں جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ کوئی شخص اگر خاموش طبعیت کا ہو تو ہم اسے مغرور سمجھ لیتے ہیں، کوئی زیادہ […]

Blogs

دل کی معذوری

جسمانی یا ذہنی معذوری انسان کی زندگی میں کافی مشکل پیدا کر سکتی ہے، مگر دل کی معذوری اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ وہ شخص جو دوسروں کا درد دیکھ کر بھی بے حس رہے، کسی کمزور کی عزت کو پامال کر کے بھی مطمئن رہے، کسی کے آنسوؤں کو تماشا سمجھے اور کسی […]

Blogs

سب سے خطرناک منافقت

سب سے خطرناک منافقت وہ ہے جس میں انسان خود کو منافق سمجھتا ہی نہیں۔ وہ اپنے ہر مفاد کو اصول، اپنی ہر زیادتی کو مجبوری، اپنی ہر سختی کو اپنا حق اور دوسروں کی ہر خامی کو دوسروں کا کردار سمجھتا ہے۔ اسے اپنے رویے میں کوئی خرابی دکھائی نہیں دیتی، کیونکہ اس نے […]

Blogs

احساس کمتری اور دوسروں کی تذلیل

معاشرے کی ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔ جو انسان خود اپنے اندر سے مطمئن نہیں ہوتا، وہ اکثر دوسروں کی غلطیاں تلاش کرتا ہے، ان کا مذاق اڑاتا ہے اور انہیں کمتر ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسے […]

Blogs

مفاد پرستی اور رشتوں کی حقیقت

انسان کی اصلیت تب سامنے نہیں آتی جب وہ آپ سے فائدہ حاصل کر رہا ہو، بلکہ تب ظاہر ہوتی ہے جب اسے آپ سے مزید کسی فائدے کی امید نہیں رہتی۔ لوگ اکثر رشتوں کو احساس یا محبت کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اپنی ضرورت اور سہولت کے حساب سے قائم رکھتے ہیں۔ جب […]

Blogs

رشتوں میں حساب کتاب

جب ہر تعلق میں یہ حساب رکھا جانے لگے کہ میں نے اس کے لیے اتنا کیا، اس نے میرے لیے کیا کیا؟ تو رشتہ آہستہ آہستہ محبت اور احساس سے نکل کر لین دین بن جاتا ہے۔ خلوص کی اچھائی یہی ہے کہ وہ رسید نہیں مانگتی ۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی […]

Blogs

کسی کی مجبوری کو موقع سمجھنا

​کسی معذور یا مجبور انسان کی مجبوری سے اپنا فائدہ اٹھانا اخلاق کی خرابی تو ہے ہی، لیکن سچ پوچھیں تو یہ انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں چھوڑتا۔ جب کوئی اگلا بندہ آگے سے کمزور پڑ جائے، تو اس پر اپنی زبردستی دکھانا کوئی ہیرو پن یا بہادری نہیں ہے۔ اصل بڑا دل اور […]

Blogs

کسی کی خاموشی کا مذاق مت بناؤ

معاشرے میں اکثر لوگ کسی کی خاموشی کو اس کی کمزوری یا کم عقلی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ انسان ہمیشہ بلاوجہ خاموش نہیں ہوتا۔ بعض اوقات انسان کے اندر دکھوں کا ایسا طوفان ہوتا ہے جسے بیان کرنے کے لیے الفاظ چھوٹے پڑ جاتے ہیں، اور وہ خاموشی کا سہارا لے […]

Blogs

آخر میں انسان اپنے ہی رویّوں سے پہچانا جاتا ہے

وقت گزر جاتا ہے، چہرے بدل جاتے ہیں، عہدے ختم ہو جاتے ہیں، دولت آتی جاتی رہتی ہے، مگر انسان کے رویّے لوگوں کی یاد میں باقی رہتے ہیں۔ کسی کو یہ یاد نہیں رہتا کہ آپ کے پاس کتنی چیزیں تھیں، لیکن یہ ضرور یاد رہ سکتا ہے کہ آپ نے اُس کے کمزور […]

Scroll to Top